پنجاب : ہائراورسکول ایجوکیشن میں افسران کی تعیناتیوں کیلئے ایس او پیزکی منظوری

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب حکومت کا تعلیمی میدان میں سفارشی کلچر ختم کرنے کے لئے اہم اقدام ، وزیراعلی پنجاب نے ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن میں افسران کی تعیناتیوں کے لئے ایس او پیز کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاکہناہے کہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز،سی ای او، ڈی ای او او رڈی ڈی ای او کی تعیناتی میں سفارش کسی صورت نہیں چلے گی، میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن میں انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے آئی ٹی سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا، تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد امیدوار کو نفسیاتی ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے ایجوکیشن کے انتظامی افسروں کو سلیکشن کے بعدٹریننگ کرائی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں