عدت فیصلے کے بعد ان کی پاکستان کو آگ لگانے کی سوچ ہے، دانیال چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف بھیجا گیا، ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عدت فیصلے کے بعد ان کی پاکستان کو آگ لگانے کی سوچ ہے، ضمنی الیکشن میں عوام نے ملک میں آگ لگانے والوں کو مسترد کر دیا تھا، یہ جو مرضی کر لیں ملک بہتری کی طرف جائے گا۔

دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا میں حکومت چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں ہوں تو پاکستان ہے، آج ملک بحران میں ہے اس کے ذمہ داربانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کو کمزور کیا، حکومت دن رات محنت کر کے مہنگائی کی شرح میں کمی لانے میں کامیاب ہوئی، ان کی سوچ پاکستان کو توڑنے، آگ لگانے اور بند کرنے کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں