خیبرپختونخوا: سینٹ الیکشن نہ کرانے کی درخواست، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوجواب جمع کرانے کی ہدایت

پشاور: (دنیانیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سینٹ الیکشن منعقد نہ کرانے کے معاملے پر اعظم سواتی کی دائر درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

سینٹ الیکشن منعقد نہ کرانے کے معاملے پر اعظم سواتی کی دائر درخواست پر سماعت پشاور ہایئکورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے کی ، لارجر بنچ میں چیف جسٹس سمیت دیگر دو ججز شامل ہیں ۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ درخواست گزار نےسینٹ الیکشن کےانعقاد کےلیے درخواست جمع کی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کب خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن کا انعقاد کررہا ہے، جس پر الیکشن کمیشن وکیل نے کہا کہ ہم نے جواب جمع کیا ہے، جب تک مخصوص نشستوں کا معاملہ حل نہیں ہوگا تب تک سینٹ الیکشن منعقد نہیں ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ کیا آپ کا مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہونے تک سینٹ الیکشن منعقد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ؟ آپ زیادہ جذباتی نہ ہوں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ڈانٹ پلا دی۔

عدالت نے کہا کہ آپ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صدر پاکستان کا الیکشن ہواچیئرمین سینٹ کا الیکشن ہوا ہے، صرف خیبرپختونخوا کا سینٹ الیکشن منعقد نہیں کیا جارہا۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ 22 تاریخ کو اس میں جواب جمع کریں، بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں