پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزباہفتم کا انعقاد
راولپنڈی : (دنیانیوز) پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزباہفتم کا انعقادکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ ساتویں دوطرفہ مشترکہ مشقیں ہیں، مشق میں پاکستانی فوج اور روسی فوجی دستے شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مشقوں کا آغاز13 اکتوبر کو نیشنل ٹیررازم سنٹر پبی میں ہوا، کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے، دروزبا ہفتم مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشن میں حصہ لینے والے فوجی دستے باہمی مہارت/تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔