سپریم کورٹ کا تشخیصی مطالعہ سے متعلق اعلامیہ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کا تشخیصی مطالعہ سے متعلق اعلامیہ جاری ہو گیا جس کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سٹریٹجک مداخلت کے لیے تشخیصی مطالعہ شروع کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تشخیصی مطالعہ مختصر اور درمیانی مدت کے لیے ہوگا، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد عدالتی عمل اور نظام میں چیلنجوں کا جائزہ لیں گے، ایک قابل عمل اصلاحاتی منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ریفارمز کے ذریعے کیسز کے بیک لاگ، آسان طریقہ کار، ٹیکنالوجی کے استعمال، شفافیت پر فوکس کیا جائے گا، معاشرے کے پسماندہ طبقات کے مقدمات کو ترجیح اور ہائی پروفائل کیسز کے لیے اصلاحاتی ریفارمز کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق سٹیک ہولڈرز کے لیے ڈیزائن اور عمل درآمد کا خیال رکھا جا رہا ہے، مختلف شعبوں سے وابستہ افراد، کورٹ سٹاف، بار ممبران کی آرا کے لیے آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔
سٹریٹجک پلان کے مسودے کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوامی بحث اور آراء کے لیے سامنے رکھا جائے گا۔