ہزارہ ایکسپریس وے پر وین کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا اہلکار جاں بحق

ہزارہ: (دنیا نیوز) ہزارہ ایکسپریس وے پر وین کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے چنار کوٹ کے مقام پر موٹر وے پولیس کے 2 اہلکار سڑک پر خراب گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ پک اپ وین نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر شبیر احمد شہید جبکہ ہیڈکانسٹیبل سہیل ملک زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ پک اپ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور کو گرفتار کر کے زخمی اہلکار کو ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں