ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی برقرار، دھند کی شدت میں بھی اضافہ
لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار رہی۔
لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پررہا، ایئر کوالٹی انڈیکس398 تک پہنچ گیا، فیصل آباد میں اے کیو آئی 542، گوجرانوالہ 398، راولپنڈی 352 اور پشاور میں 325 ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوا، موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی، موٹر وے ایم2 پر لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا۔
موٹر وے ایم 4 شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج تک بھی بند کی گئی، موٹر وے ایم5 پر ملتان سے ظاہر پیر تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔