ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی مصنوعی لڑائی لڑتی ہیں، ان کا رشتہ مضبوط ہے: حافظ نعیم الرحمان

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مصنوعی لڑائی کرتی ہیں، ان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انسانوں کی منڈی لگانی ہو تو آپ سب مل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 یا 27ویں ترمیم لانی ہو تو یہ مل کر کام کرتے ہیں، لیکن جب کام کا موقع آئے تو ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کا دھندا چل رہا ہے، ہم پنجاب میں 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں