کراچی لاوارث، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں جا گرے

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں جا گرے جنہیں بر وقت ریسکیو آپریشن کر کے بچا لیا گیا۔

کراچی کے بے یارومددگار شہریوں کے مین ہول اور نالوں میں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورنگی مہران ٹاون میں 5 افراد نالے میں گر گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں گٹر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متاثرہ پانچوں افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، جیسے ہی اطلاع ملی غوطہ خوروں کی مدد سے آپریشن کیا گیا اور تمام افراد کو زندہ بچا لیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں