خواجہ آصف عالمی ڈیفنس شو میں شرکت کیلئے سعودیہ پہنچ گئے
ریاض :(دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سعودی عرب پہنچ گئے۔
خواجہ محمد آصف کا سعودی عرب آمد پر سعودی حکام اور ریاض ميں مقیم پاکستان کے سفير احمد فاروق نے استقبال کیا۔
وہ سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ دفاع شو کی مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے جب کہ ایونٹ کے دوران مختلف ممالک کی عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔