خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر سے ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 16 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ رات گئے کیا گیا، آج طلب کئے گئے اجلاس کے لئے باقاعدہ ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج ہونے والے احتجاج کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں