خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے پر پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا
لاہور:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کو ہارٹ اٹیک آیا ہے۔
ذرائع کے مطا بق خواجہ سعد رفیق کو پی آئی سی منتقل کیا گیا اور انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے سٹنٹ ڈال دیا گیا، ان کی حالت بہتر ہے ۔
دوسری جانب پی آئی سی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو ایک سٹنٹ ڈالا گیا ہے اور ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے ۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ دل کی دھڑکن زیادہ تیز ہو گئی تھی ، میں پی آئی سی میں دو دن رہا ہوں، انجیوپلاسٹی گزشتہ شب کی گئی تاہم اب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔