نئے انتظامی یونٹس کا قیام، متحدہ کی 29 نومبر کو ریلی کیلئے درخواست جمع
کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شارع فیصل پر ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔
ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم طحہٰ احمد خان نے ریلی اور جلسے کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کروائی ہے۔
ایم کیو ایم کے مطابق شارع فیصل پر ریلی کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا، درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون بھی طلب کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی مکمل پابندی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments