کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب

کوہاٹ: (دنیا نیوز) کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں جی او سی کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران طلبہ نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب میں طلبہ کی صلاحیتوں اور کالج کے اعلیٰ تعلیمی و تربیتی معیار کو بھی اجاگر کیا گیا جبکہ طلبہ کی کامیابیوں میں والدین کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، نمایاں تعلیمی اور غیر نصابی کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کئے گئے۔

جی او سی کوہاٹ نے طلبہ کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور محنت و لگن سے اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...