پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ایس اے پی کے نفاذ کے منصوبے کا معاہدہ EY Ford Rhodes کے ساتھ کر لیا۔
پی اے اے میں ادارہ جاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایس اے پی انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے سے ادارے کے آپریشنز اور انتظامی نظام کو جدید بنانے میں مدد ملے گی، ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے آپریشنل کارکردگی، شفافیت اور گورننس بہتر بنانے کا ہدف ہے۔
ایس اے پی سسٹم کے ذریعے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں معلومات کے مربوط انتظام اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے معاہدے پر ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی سربراہی میں دستخط کئے گئے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبے کے معاہدے کی تقریب میں EY، SAP اور لائسنس پارٹنر کمپنی کے نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جدید ڈیجیٹل حل اپنا کر عالمی معیار اور ہوا بازی کی صنعت کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی جانب گامزن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments