جسٹس سعید رفعت کو بنگلہ دیش کا نیا چیف جسٹس مقرر کردیاگیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈھاکہ:(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں طلباء کے احتجاج اور پھر چیف جسٹس کے مستعفی ہونے کے بعد نیا چیف جسٹس نامزد کردیا گیا۔

بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین نے جسٹس سعید رفعت احمد کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا، وہ بنگلہ دیش کے 25ویں چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں۔

سیکرٹری قانون کا کہنا ہے کہ جسٹس سید رفعت احمد سپریم کورٹ کے ہائیکورٹ ڈویژن کے سب سے سینئر جج ہیں، انہیں پہلے اپیلٹ ڈویژن کا جج مقرر کیا گیا اور پھر چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن مستعفی

سید رفعت احمد 28 دسمبر 1958 کو پیدا ہوئے، ان کے والد وکیل سید اشتیاق احمد بنگلہ دیش کے سابق اٹارنی جنرل تھے،ان کی والدہ ڈاکٹر صوفیہ احمد بنگلہ دیش کی قومی پروفیسر اور اسلامی تاریخ اور ثقافت کی ممتاز پروفیسر تھیں جنہوں نے یونیورسٹی آف ڈھاکہ میں خدمات انجام دیں۔

واضح رہے بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس کی تقرری جسٹس عبیدالحسن کے مستعفی ہونے کے بعد کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں