فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ فلوریڈا کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لوں گا، طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات نظر آتے ہیں۔

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو نقصان پہنچا ہے، مختلف حادثات کے باعث 16افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے، طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کو پول اکھڑ گئے جس کے باعث22لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے سنشائن اسٹیٹ کے کچھ علاقے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں، طوفان کے باعث دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ فلوریڈا میں ایندھن کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں