امریکی انتخابات: صدر، نائب صدر کیساتھ مختلف قانون سازی کیلئے بھی ووٹ کاسٹ
کیلی فورنیا (عظمت گل سے) امریکی انتخابات میں صدر اور نائب صد کو ووٹ دینے کے ساتھ سینیٹر، کانگریس، میئر، ممبر سٹی کونسل کے علاوہ سٹیٹ کی سطح پر کاؤنٹی اور سٹی کی سطح پر مختلف قانون سازی کے لئے بھی ایک ووٹر ووٹ دیتا ہے۔
نمائندہ ’دنیا نیوز‘عظمت گل کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا میں نو ووٹ منتخب آفشلز اور بارہ ووٹ مختلف قانون سازی کے لیے دیئے جا رہے ہیں، مختلف کاؤنٹی میں یہ تعداد مختلف بھی ہو سکتی ہے، قانون میں ترمیم میں قانون سازی کے لئے عوام اپنا ووٹ دیتے ہیں، صدر کا ووٹ دینے سے صرف صدر کو پاپولر ووٹ مل سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر ایک پارٹی کے صدر کو جیتنا ہے تو اس پارٹی کے سینیٹر اور کانگریس کے امیدواروں کو بھی ووٹ دینا ہونگے، جو کاسٹ کیسے کئے جارہے ہیں۔
لیگل آئی ڈی جس میں ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ یا سٹیٹ آئی ڈی شامل ہے دیکھا کر ووٹ کا ٹوکن حاصل کیا جاتا ہے، پیپر ووٹ یا کمپیوٹر ووٹ یہ ووٹر کی مرضی ہے، ووٹر کی مرضی پر بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے، کمپیوٹر تک رسائی ایک اہلکار دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر پر ووٹ دے کر اس کا پرنٹ حاصل کر کے ایک فائل میں پولنگ عملہ تک لایا جاتا ہے، جہاں موجود ایک باکس میں ووٹ ڈال کر اپنی قومی ذمہ داری ادا کی جاتی ہے، وہاں موجود I voted کا سٹیکر اپنے ساتھ لیکر ووٹر باہر آجاتا ہے۔