وینزویلا کے صدر مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا

نیویارک: (دنیا نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی بروکلین جیل سے سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت لایا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

عدالتی کارروائی کے دوران صدر مادورو پر دہشت گردی، منشیات فروشی اور اسلحہ اسمگلنگ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چلائے جانے کی تفصیلات سامنے آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے 3 جنوری کو صدر مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں بروکلین جیل منتقل کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں