وفاقی امیگریشن حکام عوام کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، ظہران ممدانی
نیویارک: (دنیا نیوز) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وفاقی امیگریشن حکام عوام کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔
منی سوٹا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے کہا کہ امیگریشن اہلکار ہمارے شہروں میں خوف پھیلا رہے ہیں، امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، یہ عمل قانون اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، ہر شہر کو محفوظ بنانے کیلئے مقامی اور وفاقی تعاون ضروری ہے۔
ظہران ممدانی کا مزید کہنا تھا کہ شہری خوفزدہ ہیں، وفاقی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے، عوام کے تحفظ کیلئے غیر تربیت یافتہ اہلکار فوری ہٹائے جائیں۔