کینیا کا صومالیہ کے ساتھ سرحد کو 15 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان

نیروبی: (ویب ڈیسک) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے صومالیہ کے ساتھ سرحد کو 15 سال کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

نیروبی سے عرب میڈیا کی رپورٹ میں کینیا کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ صومالیہ کے ساتھ سرحد اپریل میں دوبارہ کھول دی جائے گی۔ کینیا نے صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ کے حملوں سے اکتوبر 2011 میں بند کر دی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ میں سرگرم عسکریت پسند گروپ نے کینیا میں کئی حملے کیے تھے۔ الشباب گروپ کے 2013 میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شاپنگ سینٹر پر حملے میں67 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دو سال بعد گاریسا کی ایک یونیورسٹی میں ایک اور دہشتگرد حملہ کیا تھا جس میں 148 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں