امریکا: گرپتونت سنگھ پنوں پر حملہ کیس، بھارتی شہری نے اعترافِ جرم کر لیا

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں پر حملے میں ملوث بھارتی شہری نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے حملے کی مبینہ سازش کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا نے عدالت میں حملے کی سازش کا اعتراف کر لیا ہے، نکھل گپتا پر کرائے کے قاتل کی خدمات لینے اور منصوبہ بندی کے الزامات عائد تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالت میں جرم قبول کرنے کے بعد نکھل گپتا کو 24 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں خالصتان تحریک کے حامی ہیں، امریکا اور کینیڈا اس معاملے میں بھارتی حکومت پر مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں