یمنی فورسز کا حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں 2200 کارروائیوں کا دعویٰ
صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز نے حوثی جنگجوؤں کے خلاف 24 گھنٹوں کے دوران 2200 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے۔
ترجمان کے مطابق مختلف محاذوں پر کی جانے والی کارروائیوں میں حوثی فورسز کے 1200 جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ 440 سے زائد فوجی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔
کرنل ماجد النزیلی نے بتایا کہ یہ کارروائیاں حوثی فورسز کے خلاف مختلف محاذوں پر کی گئیں، تاہم ان دعوؤں سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments