امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل کردیا

امریکی عدالت نے وائس آف  امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل کردیا

نیو یارک(،واشنگٹن)نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 عارضی طور پر معطل کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا جس کے بعد فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہوگئی ہیں۔دوسری جانب ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے خط کے جواب پر امریکی صدر ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اعلیٰ حکام کو لکھے گئے خط میں جوہری معاہدے کیلئے 2 ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔علاوہ ازیں ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔ہارورڈ یونیورسٹی کے مڈل ایسٹرن سٹیڈیز سنٹرکی سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہودی طلبا اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں