شہباز شریف بیلاروس کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

منسک (دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاریدورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ۔لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما اور کارکن بھی موجود تھے ، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی لندن پہنچے ہیں۔قبل ازیں منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسروں نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو دن قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گے ، لندن کے دورے میں نجی ملاقاتیں کی جائیں گی۔واضح رہے وزیر اعظم کی لندن میں کوئی سرکاری ملاقات شیڈول نہیں ہے ۔