میکال نے بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ میں کام کی آفر ٹھکرادی

مجھ جیسا بور شخص اس طرح کے شوز کیلئے فٹ نہیں ہوسکتا،اداکار کا انٹرویو
لاہور(آن لائن) اداکار میکال ذوالفقار نے بھارتی رئیلٹی شو میں کام کی آفر ٹھکرادی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں رئیلٹی شوز پر ڈراموں کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں کام کی پیشکش مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسا بور شخص ویسے بھی اس طرح کے شوز کیلئے فٹ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی ڈرامے دیکھنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے ،مجھے صرف ’’کم کم‘‘کے علاوہ کسی بھارتی ڈرامے کا نام بھی معلوم نہیں ہے ۔