فی الحال زبردست ہوں مشہور ہو رہا ہوں:دانش تیمور

کراچی (آئی ا ین پی)اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کی موجودگی میں ٹی وی شو پر زائد شادیاں کرنے اور فی الحال عائزہ کے ساتھ ہوں کا بیان دینے پر تنقید کی زد میں آنے والے دانش تیمور کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دانش تیمور ساتھی میزبان کو بتاتے ہیں کہ فی الحال وہ زبردست ہیں، مشہور ہو رہے ہیں، انہیں مزہ آ رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے پرانے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کے بعد لوگوں نے ان کی رمضان نشریات کو دیکھنا شروع کیا اور ان کی کلپ ہر جگہ وائرل ہو رہی ہے ۔