21 ستمبر :لاہور میں جلسے کیلئے تحریک انصاف نے درخواست دیدی

21 ستمبر :لاہور میں جلسے کیلئے  تحریک انصاف نے درخواست دیدی

لاہور (کورٹ رپورٹر) تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے درخواست جمع کروائی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اپوزیشن لیڈر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو درخواست بھیجی۔متن کے مطابق تحریک انصاف لاہور میں متعدد بار جلسے کی اجازت مانگ چکی ہے ۔اس دوران کئی جماعتوں اور تنظیموں نے لاہور میں جلسے کیے ۔ جے یو آئی نے بھی مینار پاکستان میں جلسہ کیا۔تحریک انصاف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔تحریک انصاف کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دی جائے ۔21 ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جائے ۔ادھرپی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور ،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی لاہور کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مرکزی کیس کیساتھ 23 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں