نواز شریف کے دورہ لندن کا پلان تبدیل

نواز شریف کے دورہ لندن کا پلان تبدیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کی لندن روانگی کے پلان میں تبدیلی کر دی گئی ،نوازشریف لندن جانے سے قبل بیلا روس کا دورہ کریں گے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق نوازشریف وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کل 9 اپریل کو بیلا روس جائیں گے ۔نوازشریف کو صدر بیلاروس نے دورے کی خصوصی دعوت دی ہے ۔ نوازشریف 10اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہو جائیں گے ۔وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیلا روس کا دورہ کرینگی ۔مریم نوازشریف بیلا روس کے دورے کے بعد وطن واپس آجائیں گی۔علاوہ ازیں پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔ دریں اثناء نوازشریف نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، لندن سے واپسی پرپارٹی معاملات چلانے کے لیے باقاعدہ دفتر میں بیٹھیں گے ۔ ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا نوازشریف کے لئے ایوان وزیراعلیٰ 90 شاہراہ قائداعظم میں دفتر بنانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نوازشریف سے اب تمام ایم پی ایز، ایم این ایز ،ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی ورکرز ملاقاتیں کرسکیں گے ۔ پارٹی معاملات چلانے کے لئے نوازشریف کو لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوایؤل کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ نوازشریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات کو بھی دور کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں