ملک میں انٹرنیٹ کا برا حال ،مسئلے کا مستقل حل نکلنا چاہیے :سپیکر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کا حال بہت برا ہے۔۔۔
چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہی ہیں، آئے دن ممبران سوال کرتے ہیں مسئلے کا مستقل حل نکلنا چاہیے ۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ملک میں طالب علم اور آن لائن کام کرنے والے برباد ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیٹ نہیں دینا تو سپیکٹرم کی نیلامی کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں بابوں والے جواب نہیں حقیقی جواب چاہیے ۔