مانگ ٹیکا: زیور کا اہم جزو، عام تقریبات میں بھی حسن کو چار چاند لگائے

تحریر : روبی ولیم


اگر کہا جائے کہ دلہن کی تیاری مانگ ٹیکا کے بغیر نا مکمل ہے تو غلط نہ ہو گا۔ عام طور پر دلہنیں بارات کے دن کیلئے مانگ ٹیکے کا انتخاب کرتی ہیں، تاہم اب مانگ ٹیکا دلہن کی جیولری کے علاوہ بہنوں اور کزنز کی جیولری کا بھی لازمی جزو نظر آتا ہے جبکہ دلہنیں بارات کیلئے زیادہ تر ماتھا پٹی کا استعمال کرتی ہیں اور ولیمہ کیلئے مانگ ٹیکے کا انتخاب کرتی ہیں۔

 فیشن کے بدلتے مزاج اور انداز کے ساتھ اب یہ صرف شادی کے دن تک ہی مخصوص نہیں رہ گیا۔ اب تو یہ عام تقریبات میں لان اور کاٹن کے سادہ ملبوسات کے ساتھ بھی لڑکیاں لگا سکتی ہیں۔ مناسب لباس کے ساتھ دلفریب زیور کا انتخاب ہر موسم میں رنگ و روپ کی بہار لے آتا ہے۔

مانگ ٹیکا کا روایتی انداز آج جدت کے ساتھ ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ ان  میں کندن مانگ ٹیکا، چاند مانگ ٹیکا اور رنگین موتی اور نگینے سے سجا مانگ ٹیکا سب سے خاص ہے۔

اگر آج کل کے مقبول ڈیزائنز کی عام تقریبات میں استعمال کی بات کی جائے تو مغل مانگ ٹیکا مغلیہ زیورات کی شان لیے نفاست سے بھرپور انتخاب ہے۔ کشادہ پیشانی کیلئے یہ ڈیزائن بہترین ہے۔ یہ دیکھنے میں کسی چھوٹی طشتری جیسا نظر آتا ہے۔ اس کا ڈیزائن بھاری بھرکم مگر اس پر کی گئی ڈیزائننگ نفیس اور باریک ہوتی ہے۔ گول چہرے  پر اس کی سج دھج دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ 

چاند مانگ ٹیکا کا اپنا ایک منفرد شاندار انداز ہے۔ چاند ڈیزائن  پر مبنی اس مانگ ٹیکے کو  چاند بالی کی طرح مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور شادی بیاہ کے موقع پر اسے خاص طور پر اپنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہلال مانگ ٹیکا بھی کشادہ پیشانی پر چودھویں کے چاند سا دکھائی دیتا ہے۔ اسے ماتھے پہ سجا کے یوں محسوس ہوتا ہے گویا آسمان کی بہار زمین پر اتر آئی ہو۔ کندن کے زیورات ہمیشہ فیشن میں ان رہتے ہیں۔ کندن کے مانگ ٹیکے کو چہرے کی مناسبت سے باآسانی اپنایا جا سکتا ہے۔ یہ روایتی سفید اور سنہری رنگ میں تیار کیے جاتے ہیں اور ان میں چمک دمک کے بجائے سادگی نمایاں ہوتی ہے۔ 

ان تمام مانگ ٹیکوں کی سج دھج اپنی جگہ ، لیکن اگر آپ فیشن میں نازکی کی قائل ہیں تو نازک سا لاکٹ مانگ ٹیکا جو ایک لڑی پر مشتمل ہو آپ کی انفرادیت کو ظاہر کرنے کیلئے بہترین ہے۔ یہ نازک سا مانگ ٹیکا سونے سے تیار کیا گیا ہو یا موتی اور نگینے سے اس کی نفیس نازکی اس کی خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہے۔

 ان دنوں  ون سائیڈڈ مانگ ٹیکا بھی فیشن میں خاصا مقبول ہے۔ مانگ ٹیکے کا یہ انداز زیورات میں ایک نیا اضافہ ہے۔ یہ تین لڑیوں سے جڑا  ایک خوبصورت انداز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

عالمی یوم مزدور!

’’ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات‘‘ 1200 فیکٹریوں کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مزدوروںنے خود پر ہونے والے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی دنیا بھر میں آج بھی مزدورانتہائی نامساعد حالات کا شکار ہیں اور دن بدن مزدوروں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے

شکاگو واقعہ کیوں اور کیسے ہوا!

احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے 3مزدور ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے

پاکستانی مزدور اور فکر اقبالؒ

’’ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا‘‘ وہ پاکستان کے مزدوروں کے حقوق کی بجا آوری کا خواب دیکھ رہے تھے

لیبر قوانین پر موثر عمل درآمد ضروری!

یکم مئی کو دنیا بھر میں محنت کشوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ امریکہ کے شہر شکا گو میں کارکنوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے تا کہ سماج میں محنت کش جو اللہ تعالیٰ کے حبیب ہیں ان کی فلاح و بہبود کی جدوجہد کامیاب ہوسکے۔ پاکستان میں بھی یہ دن جو ش و خروش سے جلسے منعقد کر کے اور جلوس نکال کرمنایا جاتا ہے، ملک و ملت کی کامیابی اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود ، عزت نفس اور ان کے حقوق پر عمل درآمد کرانے کا عہد کیا جاتا ہے ۔

اے حمید: خوشبوئوں کے اسیر

اے حمیدبرصغیر پاک و ہند کے وہ نامور ناول نگار، ڈرامہ نگار اور خاکہ نگار ہیں جنھوں نے اردو کے ادبی خزانے میں اضافہ کیا۔گزشتہ روزان کی13 ویں برسی تھی اور علم و ادب کی متعدد محفلوں میں انہیں یاد کیا گیا۔

ادب میں تمثیل نگاری

فنکار حسین اشیاء کے درمیان فطری تعلق،مشابہت اور یک رنگی کا بھی احساس کر لیتا ہے اور اس کے اظہار کیلئے وہ ایک کے پردے میں دوسرے کو پیش کرتا ہے