ضلع بھر میں شیشہ کلبوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ہائی سکولوں اور کالجوں میں سگریٹ نوشی کے مضر اثرات او ر قوانین سے آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کرائے جائیں،نوجوان نسل کو بچانے کیلئے شیشہ کلبوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے 15سال تک کے نوجوانوں کو تمباکو نو شی کی ترغیب دینا اور فروخت کرنا جرم ہے ،عام شہریوں کوسگریٹ سے بچانے کا آرڈیننس سختی سے نافذ کیا جائے ،ڈی سی او کی زیرصدارت اجلاس
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر)ڈی سی او نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں شیشہ کلبوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادات سے بچایا جاسکے ۔ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہپاکستان میں تمباکو نوشی کے استعمال سے روزانہ 274 لو گ ہلاک ’ 5 ہزار افراد ہسپتالوں میں داخل ہو تے ہیں جبکہ تمباکو صنعت کے مالکان 15 سال تک کے نوجوانوں کو تمباکو نو شی کی ترغیب دے کر انسدادی کو ششوں او ر حکو متی اقدامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو ئے ہیں۔ ڈی او( سی) وسیم عباس’ ضلعی کوآر ڈینیٹر اقبال قمر’ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر مسعود’ سوشل ویلفیئر آفیسر زبیراحمد ’ پراجیکٹ مینجر ٹوبیکو کنٹرول سیل جاوید احمد اور دیگر اراکین شریک تھے ۔ ڈی سی او نے انتظامی ا فسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں شیشہ کلبوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادات سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ فوری طورپر ہائی سکولوں اور کالجوں میں سگریٹ نوشی کے مضر اثرات ’ حکومتی اقدامات او ر قوانین سے آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کرائے جائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام عوامی جگہوں ’ ٹرانسپورٹ کے اڈوں اور دفاتر میں مضر اثرات کی حامل تصاویر پر مشتمل بینرز او رپوسٹرز آویزاں کئے جائیں ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ حکومت نے تمام عوامی مقامات کو سگریٹ نوشی سے مکمل پاک قرار دیا ہے پراجیکٹ مینجر او رضلعی کو آرڈینیٹر نے اجلاس کو بتایا کہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی صحت کے تحفظ کے آرڈیننس کا پوری سختی سے نفاذ کرنے او رقانون کو واضح طورپر سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ڈی سی او گوجر انوالہ نجم احمد شاہ نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فعال کارکردگی اور ذمہ داری سے فرائض منصبی انجام دے کر اپنے ہونے کا ثبوت دیں اور لاکھوں میں تنخواہیں لینے والے اسے حلال کرکے مصنو عی مہنگائی’ گراں فروشی او ر نا جائز منافع خوری سے عوام کو نجات دلانے میں کردار اداکریں۔ضلع میں پرائس مجسٹریٹوں کی تعیناتی اور انہیں خصوصی اختیارات تفویض کرنے کامقصد عوام کے ہر طبقے کو بھرپور ریلیف دینا ہے ۔