سانحہ پشاور امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،قائم علی شاہ

سانحہ پشاور امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،قائم علی شاہ

قومی پرچم کا تقدس پامال ہوا، رضا ربانی ،ورثا اور زخمیوں میں رقوم تقسیم کی گئیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ پشاورکو امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور(دنیا نیوز)یہ حملہ کسی کمیونٹی پر نہیں انسانیت پر ہوا ہے ۔سب کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور سینیٹر رضا ربانی کے ساتھ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں چرچ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی جائے گی ۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پشاور حملے سے پاکستانی پرچم کا تقدس پامال ہوا۔ چرچ پر حملہ وحشیانہ اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین میں پانچ پانچ لاکھ، جبکہ زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے بھی تقسیم کیے۔بعدازاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گورنر خیبر پختونخوا سے بھی ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں