پاکستانی روپے میں پہلے پرواز گرین ایکشن بانڈ کا اجراء

کراچی(بزنس ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گرین ایکشن بانڈز کا اجراء ماحولیاتی اقدامات کیلئے سرمایہ کاری دوست ماحول کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے ۔
کراچی میں کارانداز پاکستان کے زیر اہتمام پرواز گرین ایکشن بانڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارانداز پاکستان کے ماتحت ادارے پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ نے پرواز گرین ایکشن بانڈ اقدام کے تحت ملک کا پہلا پی کے آر کے نام سے گرین بانڈ لانچ کیا ہے ۔یہ بانڈ اسٹاک ایکسچینج میں درج ہونے والا پہلا گرین بانڈ بھی ہے جس کا مقصد ماحول دوست منصوبوں کے لیے سرمائے کو متحرک کرنا اور پاکستان کے گرین انویسٹمنٹ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا ہے ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی استحکام کا انحصار پائیدار مالیاتی طریقوں کو اختیار کرنے پر ہے ۔ پہلا پاکستانی روپے میں جاری ہونے والا گرین بانڈ ماحولیاتی مالیات کے فروغ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔یہ اقدام مالیاتی شعبے کی تبدیلی سے ہم آہنگ ہے۔