شمالی امریکی ممالک کوبرآمدات میں 9.74فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال کے پہلے 8ماہ میں شمالی امریکی ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.74فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 29.44فیصدکااضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں امریکا،کینیڈا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو4.273ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.74فیصدزیادہ ہے ،فروری میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 475.15ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 579.75ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 458.07ملین ڈالرتھا۔ پہلے 8ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.663ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو29.44فیصدزیادہ ہے۔