صحت و سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائینگے :ڈی سی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت غیرقانونی گیس ریفلنگ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام، مسافر گاڑیوں، رکشوں میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال کی مکمل بندش، غیر رجسٹرڈ۔۔۔
بغیر این او سی چلنے والی انڈسٹریز کی ریگولیشن، صنعتی یونٹس میں حفاظتی اقدامات، فائر سیفٹی، فائر فائٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے گزشتہ اجلاس میں دئیے گئے اہداف کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل کی طرف بلڈنگز بائی لاز کی خلاف ورزی، بغیر اجازت انڈسٹریز لگانے والوں کی نشاندہی اور ایکشن کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انڈسٹریز، پٹرول پمپس، ایل پی جی گیس ایجنسیوں، مسافر گاڑیوں، رکشوں، پلازوں، شاپنگ مالز میں صحت و سیفٹی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انسانی جانوں کے معاملے پر کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ محکمے ریگولیشن کو مضبوط بنائیں۔ فائر فائٹنگ، فائر سیفٹی آلات کی تنصیب، آپریشنل ہونے کو بھی چیک کیا جائے ۔ اگر کسی انڈسٹری یا مسافر گاڑی، رکشہ میں غیرقانونی گیس سلنڈرز کے استعمال کوئی حادثہ ہوا تو متعلقہ افسران بھی اس کوتاہی کے ذمہ دار ہوں گے جن کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔