شہری اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے تعاون کریں، رندھاوا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جمعرات کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی۔۔۔
جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت، شجرکاری مہم، سیکٹر E-12کے افتتاح اور تمام منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور اندرونی احتساب کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کو جاری انفراسٹرکچر اور شہری منصوبوں کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد علی رندھاوا نے تمام منصوبوں کیلئے اعلیٰ معیار اور ٹائم لائنز کی پابندی پر زور دیا اور کارپوریٹ سیکٹر اور معروف برانڈز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے کارپوریٹ سوشل ر سپانسیبلٹی (CSR)کے تحت شہر کی خوبصورتی کے اقدامات میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت اسلام آباد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے تمام شہریوں، خاص طور پر نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ درخت لگائیں اور اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کیلئے تعاون کریں۔