چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ شروع

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) چیئرمین پی او ایف بورڈ 54ویں نیشنل رینکنگ سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ کا آغاز گزشتہ روز ہوگیا ۔۔
افتتاحی تقریب میں شفیق احمد ڈائریکٹر انڈسٹریل اینڈ کمرشل ریلیشنز و ممبر پی او ایف بورڈ مہمان خصوصی تھے ۔ چیمپئن شپ 10اپریل تک سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں کھیلی جارہی ہے جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پاک آرمی ، نیوی، پاکستان ایئر ر فورس، واپڈا، پاکستان انڈر 19، پولیس اور پی او ایف کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ پی ٹی وی سپورٹس چیمپئن شپ براہ راست نشر کررہا ہے ۔