لیسکو:بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہا بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال کی زیر نگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مضبوط رکھنے کے لئے کام کررہی ہیں۔ جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال جولائی سے اب تک لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے ان میں ایک نیا 11 کے وی فیڈر انرجائزڈ کیا گیا، ایک کرنٹ ٹرانسفارمر، پانچ 11 کے وی لائٹننگ اریسٹر، ایک 132 کے وی لاٹننگ اریسٹر کی تبدیلی، 12 اے ایم آر میٹر لگائے گئے، 341 مقامات پر تھر موویژن ہاٹ سپاٹ اٹینڈ کئے گئے، 84 مقامات پر ٹرانسمیشن کٹ اپلائی کی گئی، 2 جگہوں پر پاور کیبل پر سٹریٹ جوائنٹ لگائے گئے ،3مقامات پر اوور کرنٹ ریلے تبدیل کی گئی۔