دھواں چھوڑتی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی، عوام پریشان

دھواں چھوڑتی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی، عوام پریشان

الہ آباد(نمائندہ دنیا)دھواں چھوڑتی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے سے شہری پریشان ہوگئے، تحصیل بھر میں مسافر بسیں، ویگنیں اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔۔۔

 مین شاہراہوں پر ہر طرف دھوئیں کے بادل چھائے رہتے ہیں ،جس سے شہریوں اور مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آلودگی کا یہ مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے ،شہریوں نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جا رہی، جس کے باعث سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، ارشاد بشیر، محمد یوسف، علی حامد و دیگر شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر لاہور سے اپیل کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر فوری نوٹس لیا جائے اور محکمہ ماحولیات کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے ،محکمہ ماحولیات کی خاموشی اور عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث شہریوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ، عوام کا مطالبہ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں