پی پی ایس سی :ایل ڈی اے سمیت 4محکموں کیلئے امیدواروں کااعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سمیت چار مختلف محکمہ جات کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کی 35 اسامیوں کے لیے 130 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ،اسی طرح محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ 14 اسامیوں کے لیے 60 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو محکمہ جات کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔