عبدالحکیم کے تمام مرکزی قبرستان چاردیواری سے محروم

عبدالحکیم کے تمام مرکزی قبرستان چاردیواری سے محروم

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )عبدالحکیم کے تمام مرکزی قبرستان چاردیواری سے محروم،آوارہ جانوروں،نشئیوں کے ڈیرے ، قبروں کی بے حرمتی، قبرستان کا تقدس پامال، اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق شہر میں موجود تمام مرکزی قبرستان چاردیواری سے محروم ہیں، لائٹس کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے دن رات آوارہ جانوروں کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد نے بھی شہر خموشاں کو اپنا مسکن بنا لیا ہے ،ان کی سر عام آمدورفت سے قبروں کا تقدس پامال ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے حکام بالا سے فوری طور پر قبرستانوں کی چاری دیواری اور لائٹس کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں