وہاڑی:شہد اتارتے آگ بھڑک اٹھی ، جنگل جل گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )شہد اتروانے کے دوران بااثر زمیندار کے ہاتھوں جنگل آگ کی لپیٹ میں آگیا اور راکھ کے ڈھیر میں۔۔
تبدیل ۔ملیرا کے جنگل کے علاقے میں مقامی بااثر زمیندار حاجی نذیر ولد خدابخش اپنے نوکروں کو ساتھ لایا تاکہ ان کی مدد سے شہد اتروا سکے ۔دھواں کر نے کے لیے حکم پر شاخوں کو لگوائی گئی آگ ہوا کے جھونکے کے ساتھ درختوں تک جا پہنچی اور ہر جانب آگ بھڑک اٹھی جس سے پورا جنگل آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔آگ قابو سے باھر ہو گئی ۔جس سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے ۔ اہل علاقہ نے غریب ملازمین کو پھنسانے کی اس کوشش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ باآثر زمیندار کے خلاف کارروائی کی جائے ۔