ڈبلیو ایم سی:3دن میں12ہزار642ٹن کوڑا ٹھکانے لگادیا

ملتان(کورٹ رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عید کے دنوں میں ریکارڈ صفائی ،تین دن میں ڈویژن بھر سے 12 ہزار 6 سو42 ٹن کوڑا کلیکٹ کر کے ٹھکانے لگا دیا گیا ۔۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اس آپریشن میں کل 10 ہزار فیلڈ ورکرز نے حصہ لیا جبکہ 2ہزار کے قریب جدید مشینری کی بھی ورکرز کو مدد حاصل رہی ،ایام عید میں سی ای او ویسٹ مینجمنٹ عبدالرزاق ڈوگر نے بھی آفس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ روم قائم کرایا ،تمام فیلڈ عملے کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا گیا ۔ڈپٹی منیجرانفارمیشن کے مطابق عید کے تین دن میںکل 218شکایات آئیں اور تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ید کے دن ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ڈویژن بھر کی 14 تحصیلوں میں تقریباً2500 سے زائد عید گاہوں اور مساجد کو عرق گلاب سے غسل بھی دیا گیا اور عید کے دن عید گاہوں اور مساجد کے باہر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی جبکہ شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی عید گاہوں کے راستوں کو بھی پھولوں ے سجایا گیا ۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ عبدالرزاق ڈوگر نے ’’روزنامہ دنیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نجاب کے ویژن کے مطابق ڈویژن بھر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے محکمے سے تعاون کریں اور اپنے گھر اور گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لیے کوڑا باہر اوپن نہ پھینکیں تاکہ ڈویژن بھر میں ہر جگہ کو کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جا سکے ۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ نے کہا کہ پہلی بار ڈیجیٹل طرز پر صفائی ستھرائی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے کافی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔پورے ڈویژن میں فیلڈ ورکرز اور پوری مشینری کے کام کرنے کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے صفائی کی صورتحال کو پرفیکٹ بنایا گیا ہے ،تاہم مستقبل میں صفائی ستھرائی کے عمل میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔