تنخواہیں نہ ملنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آ باد کا عملہ پریشان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)چار مہینوں کی تنخوا ہیں اوربقایا جات نہ ملنے پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے عملہ صفائی کی قوت برداشت جواب دے گئی ،دو تہائی ملازمین کام چھوڑ کر گھر چلے گئے ۔۔
ملازمین کا موقف ہے کہ تمام صورتحال چیئرمین وزیر اعلی کے سرویلنس مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کے نوٹس میں آنے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے تنخواہیں دلوانے کیلئے کوئی عملی تحرک نہیں کیا ،عملہ صفائی کے34میں سے20کے ملازمین کے گھر جانے کے بعد دیگر 12ملازمین بھی گھر جانے کیلئے پر تولنے لگے‘ ہسپتال میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عملہ صفائی کو تنخواہیں ادا کرنا پی ایم یو کی ذمہ داری ہے۔