جمعۃ الوداع کے موقع پر تمام مساجد و امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر میانوالی پولیس کی جانب سے۔۔۔
جمعتہ الوداع کے موقع پر تمام مساجد و امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،میانوالی پولیس کے افسر و جوان نماز جمعہ پر الرٹ ڈیوٹی دیتے رہے ،تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنے علاقے میں موجود اہم مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور ان کو سیکیورٹی کے متعلق بریف کیا۔