ڈجکوٹ :مبینہ زیادتی کی شکار خاتون دادرسی کیلئے در بدر

 ڈجکوٹ :مبینہ زیادتی کی شکار  خاتون دادرسی کیلئے در بدر

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )زیادتی کی شکار40 سالہ خاتون دادرسی کیلئے در بدر ، دو تھانوں کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بتایا گیا ہے کہ ڈجکوٹ کے علاقہ ڈوگر بستی کی رہائشی محنت کش شادی شدہ خاتون کو ملزم غنی نے زبردستی اسکے گھر گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن کئی روز گزر نے کے باوجود ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا، متاثرہ خاتون کو ویمن ونگ پولیس سمن آباد بھی طلب کرتی ہے اوراسے تھانہ ڈجکوٹ بھی چکر لگانے پڑتے ہیں، ملزم کے رشتہ دار متاثرہ خاتون کومبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، متاثرہ خاتون نے اعلیٰ پولیس حکام سے ملزم کی فوری گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں