ماڈل بازار میانوالی سستا رمضان بازار اور عید گا لہ میں تبدیل

میانوالی (نامہ نگار )ماڈل بازار میانوالی کو سستا رمضان بازار اور عید گالا میں بدل دیا گیا ہے۔۔۔
مینجر ماڈل بازار نوید انجم نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سستا رمضان بازار چاند رات تک جاری رہے گا جبکہ چوڑیاں مہندی جوتے کپڑوں پر ڈسکاؤنٹ بھی چاند رات تک جاری رہے گی اور شہری رات کو بھی مہندی چوڑیاں اور سستی چیزیں خرید سکتے ہیں۔ انھوں بتایا کہ بچوں کی انٹرٹیمنٹ کیلئے جھولوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتای کہ ماڈل بازار میں مہندی اور چوڑیوں پر 50 سے 100روپے تک ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ سہولت بازار میں کریانہ، چکن، سبزیاں فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش پر ریلیف چاند رات تک جاری رہے گا۔