سابقہ رنجش ، شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ معمولی رنجش کی بناء پر شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا گیا۔۔۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ سعید آباد میں حبیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ معمولی رنجش کی بناء پر اس کے بیٹے کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کردی۔ جس سے اس کا بیٹا وسیم گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔