جھنگ: 2تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم ، دونوں سوار زخمی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )2تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دونوں سوار شدید زخمی ہو گئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ سرگودھا روڈ پر اللہ ہو ہوٹل کے قریب دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکلوں کے سوار چناب کالج کا رہائشی 18 سالہ پرویز منصب دار اور کبیر والا کا رہائشی 40 سالہ محمد اشفاق شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا ، دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔